مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف میجر جنرل مصطفیٰ ایزدی نے مشہد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے مقابلے میں ایران مکمل طور پر تیار ہے اور میزائل و ڈرون صلاحیتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے دشمن کی ہر کاروائی کا بھرپور اور مضبوط جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دشمن نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جن مقامات سے حملے کی کوشش کی، ان کی درست نشاندہی کرکے ان کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔
جنرل ایزدی نے مزید کہا کہ دنیا کے معتبر ذرائعِ ابلاغ میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ دشمن کے کمانڈروں نے ایران کی مزاحمت کے سامنے اپنی بے بسی کا اعتراف کیا ہے۔ تاہم دشمن انسانی قوانین کا پابند نہیں، اس لیے ہمیں ہر وقت مکمل آمادگی برقرار رکھنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے دشمن کے مقابلے میں مزاحمت کا راستہ جاری رکھیں گے۔
آپ کا تبصرہ